عمدہ سکرپٹس فنکار کی پرفارمنس کو چار چاند لگا دیتے ہیں:ثنا جاوید
1461705 91921702 - عمدہ سکرپٹس فنکار کی پرفارمنس کو چار چاند لگا دیتے ہیں:ثنا جاوید

اداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ جاندار کردار اور عمدہ سکرپٹس فنکار کی پرفارمنس کو چار چاند لگا دیتے ہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ جاندار کردار اور عمدہ سکرپٹس فنکار کی پرفارمنس کو چار چاند لگا دیتے ہیں ،عمران عباس کے ساتھ میری جوڑی پسند کی جارہی ہے ہم نے اب تک جو بھی سیریل کی اسکو پسند کیا گیا اس بار میں اورعمران عباس ایک بار پھر نئی ڈرامہ سیریل ‘ڈر خدا سے ’ میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مذکورہ ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈرامے کے موضوع میں معاشرے کی تنگ ذہنیت کو شامل کیا گیاہے ۔